لاہور(این این آئی)جنوبی چھاؤنی میں تشدد کا شکار ہونے والی گھریلو ملازمہ کا بیان سامنے آ گیا۔مالکان کے تشدد کا شکار ہونے والی گھریلو ملازمہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میری مالکن ایک لڑکے کے ساتھ شادی کرنے کا کہتی تھیں،میں نے انکار کیا تو کہا پھر اس سے جسمانی تعلق قائم کرلو، میرے اوپر اکثر تشدد کرتی تھیں اور بار بار جلا دینے کا کہتی تھیں۔ ملازمہ نے کہا کہ مجھے جلانے کے 15 روز تک کسی ڈاکٹر کے پاس لے کر نہ گئے نہ کوئی دوائی لگائی، جلے ہوئے جسم کے ساتھ روزانہ کام بھی کرواتے رہے، چوری کا الزام لگا کر بال کاٹ دیئے، میں چیختی رہتی تھی میری والدہ کو بلوا دیں جس پر باجی نہیں ملنے دیتی تھیں۔