منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کرکٹ کا سب سے بڑا ایوارڈ جیت کر جو خوشی ہے وہ بیان نہیں کرسکتا، بابراعظم

datetime 26  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سر گارفیلڈ سوبرز ایوارڈ جیتنا اعزاز کی بات ہے،کرکٹ کا سب سے بڑا ایوارڈ جیت کر جو خوشی ہو رہی ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔ایک انٹرویومیں بابر اعظم نے کہا کہ کرکٹ کا سب سے بڑا ایوارڈ ملنے سے پاکستان کا نام روشن ہوا جس کی انہیں بے حد خوشی ہے،

اس ایوارڈ کے پیچھے بڑی محنت تھی، پورا سال پرفارم کرنا اور ہوم گراؤنڈکے علاوہ مختلف کنڈیشنز میں مختلف ٹیموں کے خلاف ان کے گراؤنڈ پر مستقل مزاجی کو برقرار رکھنا ہوتا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ بہت زیادہ ہوگئی ہے، ٹیسٹ سیریز ختم ہوتی ہے تو فوری وائٹ بال کرکٹ شروع ہوجاتی ہے، جلدی جلدی سوئچنگ سے کھیل میں نکھار آتا ہے، ذہنی طور پر مضبوط ہوتے ہیں، خودکو زیادہ فٹ رکھنا پڑتا ہے جس کے بعد ایوارڈ ملتا ہے تو حوصلہ بھی بڑھتا ہے اور اعتماد میں بھی اضافہ ہوتا ہے، اور آگے بھی اس ہی کارکردگی کو برقرار رکھنے کا عزم پیدا ہوجاتا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اس ایوارڈ کے لیے فہرست میں بین اسٹوک، سکندر رضا اور ٹم ساؤدھی جیسے بڑے کھلاڑیوں کے نام بھی شامل تھے، خوشی ہوئی سرگار فیلڈ سوبرز ایوارڈ میں راہول ڈریوڈ اورکوہلی سمیت کئی بڑے نام موجود ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ پورا سال کئی اچھی اننگز کھیلیں لیکن ریڈ بال میں آسٹریلیا کے خلاف 196رنز کی اننگز اور وائٹ بال میں انگلینڈ کے خلاف سنچری سال کی بہترین کارکردگی میں سے ایک ہے جو انہیں یاد ہے، اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ دونوں اننگز انہوں نے ہوم گراؤنڈ پر ہوم کراؤڈ کے سامنے اسکور کیا۔پاکستانی کپتان نے کہا کہ وہ اس ایوارڈ جیتنے کا کریڈیٹ فیملی، ٹیم میٹ اور فینز کو دیں گے جنہوں نے ہر لمحے انہیں سپورٹ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…