ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

گوادر کو یکم مارچ سے ایران سے 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی شروع ہو جائے گی

datetime 25  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) مجیب الرحمان قمبرانی نے کہا ہے کہ یکم مارچ سے گوادر کو 100 میگاواٹ اضافی بجلی ایران سے ملے گی۔ گوادر پرو کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ انشاء اللہ گوادر کو 24/7 بجلی کی فراہمی ہوگی،

اس سے گوادر میں صنعت، سیاحت اور رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو فروغ ملے گا ۔ گوادر کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان اور ایران کی حکومتوں نے جون 2022 میں 100 میگا واٹ اضافی بجلی کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ گوادر پرو کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ سال اپنے دورہ گوادر کے دوران متعلقہ حکام کو ہدایت کی تھی کہ اس منصوبے کو مختصر مدت میں مکمل کیا جائے۔ گوادر پرو کے مطابق مزید یہ کہ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی ) نے گزشتہ جون میں جیوانی سے گوادر تک 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کی منظوری دی تھی۔ 132 کے وی کے دوسرے سرکٹ سٹرنگنگ کی تعمیر، جیوانی سے گوادر (94 کلومیٹر) تک ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کے نام سے یہ منصوبہ 2,322.940 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ گوادر پرو کے مطابق گوادر ایران سے درآمد شدہ بجلی پر انحصار کرتا ہے اور 132 کے وی لائن کی تعمیر سے ساحلی شہر پہلی بار نیشنل گرڈ سے منسلک ہو جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…