ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

محمد رضوان نے تیز کرکٹ میں سلو بیٹنگ کی وجہ بتادی

datetime 25  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)محمد رضوان نے تیز کرکٹ میں سلو بیٹنگ کی وجہ بتادی،پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ان دنوں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کررہے ہیں، اکثر ان پر کمتر اسٹرائیک ریٹ کی وجہ سے اعتراض بھی کیا جاتا ہے مگر اب انھوں نے اس کی وجہ بھی بتادی،

ایک غیرملکی ویب سائٹ کو انٹرویو میں رضوان نے کہا کہ جب بھی کوئی میری خدمات حاصل کرے تو اس کا تقاضا ہوتا ہے کہ میں پچ پر ڈٹا رہوں، مختصر فارمیٹ میں اینکر کا کردار ادا کرنا کافی مشکل ہوتا ہے اور بعض اوقات تو یہ شرمندگی کا باعث بھی بن جاتا ہے،انھوں نے کہا کہ جب بھی کوئی لیگ ٹیم میری خدمات حاصل کرے تو اس کا مطالبہ یہی ہوتا ہے کہ جس طرح پاکستان ٹیم میں کھیلتا ہوں ویسے ہی ان کی جانب سے بھی کھیلوں، میں ہمیشہ ہی کنڈیشنز اور حریف کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں اور اس میں وقت لگتا ہے،رضوان نے کہا کہ ٹی 20 میں ہر کوئی چوکے چھکے پسند کرتا ہے، مجھ سے بھی شائقین یہی توقع رکھتے ہیں کہ 35، 45 بالز پر 60، 70 رنز اسکور کروں مگر میرے لیے میچ جیتنا ہمیشہ ہی زیادہ اہم ہوتا ہے، آپ کو صورتحال کا تجزیہ کرنا پڑتا ہے، اسکور بورڈ پر ایک نظر رہتی ہے کہ ٹیم کو کس چیز کی ضرورت ہے، میں ہمیشہ ہی ٹیم کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر کھیلتا ہوں،انھوں نے کہا کہ ٹی 20 میں بھی آپ کو سنبھل کر کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے، خاص طور پر اس وقت جب حریف سائیڈ وکٹیں اڑانے کی کوشش میں ہو، جب 1،2 جلد وکٹیں گرجائیں تو آپ کو محتاط ہونا پڑتا ہے لیکن جیسے ہی آپ دیکھیں کہ ٹیم کو جارحانہ شاٹس کی ضرورت ہے تو پھر اسی کی کوشش کرتے ہیں، میرے نزدیک صورتحال کا درست تجزیہ ہی سب سے اہم اور اکثر میں اس میں کامیاب رہتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…