ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

رواں سال سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10لاکھ روپے سے زائد ہونے کا امکان

datetime 25  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)رواں سال سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے زائد ہونےکا امکان ہے۔جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق حج پالیسی 2023 کا اعلان فروری کے آخر تک متوقع ہے، وزارت مذہبی امور نے ائیرلائنز، بینکوں، سعودی حکام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے رابطے تیز کر دیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ حج درخواستوں کی وصولی کے لیے

بینکوں سے جلد معاہدے کا امکان ہے، اس سال سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے زائد ہونے کی توقع ہے۔ذرائع کے مطابق رواں سال وزارت مذہبی امورکو حج سبسڈی ملنےکا امکان نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا ہےکہ رواں سال تمام حج درخواست گزاروں کے لیے بینک اکاؤنٹ ہونا لازم ہوگا۔دوسری جانب مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات کے لیے رائل کمیشن کے سی ای او انجینئر صالح بن ابراہیم الرشید نے کہا ہے کہ رائل کمیشن مکہ مکرمہ میں نئے بلڈنگز کی ترقی پر کام کر رہا ہے۔ مخصوص اور منفرد تعمیراتی شناخت کے ساتھ مکہ مکرمہ میں تعمیر نو کا سلسلہ جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے 22 ویں سائنسی فورم برائے حج و عمرہ اور وزٹ ریسرچ کے افتتاح کے موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ رائل کمیشن نے حال ہی میں کئی منصوبے شروع کیے ہیں، جن میں رنگ روڈز بھی شامل ہیں۔ چوتھی رنگ روڈ دستیاب ہو گئی ہے اور اگلے رمضان سے پہلے پہلی رنگ روڈ مکمل ہو جائے گی۔مکہ بس پروجیکٹ کے آغاز کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رائل کمیشن نے حال ہی میں مکہ بس پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے جو سعودی عرب کا پہلا پبلک ٹرانسپورٹ پروجیکٹ ہے جو 12 لین کے ساتھ چلتا ہے۔ ہم نے گزشتہ ماہ ایک نئی تعداد ریکارڈ کی۔ اس بس منصوبے کے مسافر 5 ملین سے زیادہ ہوگئے۔ گزشتہ برس 25 ملین سے زیادہ مسافر ریکارڈ کئے گئے تھے۔ اب ہم پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کو وسعت دینے پر کام کر رہے ہیں۔تاریخی مقامات کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ رائل کمیشن نے تاریخی مقامات کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات شروع کر دئیے ہیں ۔ سب سے خاص جبل النور کاپروجیکٹ ہے۔ مکہ مکرمہ ریجن کے گورنر کی سرپرستی میں جلد ہی یہاں پر وحی پر مبنی نمائش کا افتتاح کردیا جائے گا۔ جبل ثور پروجیکٹ اور مکہ مکرمہ میں بہت سے دیگر تاریخی منصوبوں پر بھی کام ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مکہ مکرمہ میں تعلیمی منصوبوں، عوامی خدمات، تقریبات کے انعقاد اور معیار زندگی کو بہتر بنانے میں آبادی کی مدد کرنے میں اپنے کردار کو نظر انداز نہیں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…