ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پی سی بی نے محمد عامر کو قومی ٹیم میں کم بیک کیلئے گرین سگنل دیدیا

datetime 24  جنوری‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کو قومی ٹیم میں کم بیک کیلئے گرین سگنل دے دیا۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر محمد عامر قومی ٹیم میں کم بیک کرسکتے ہیں تاہم انہیں پہلے

ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینا ہوگا۔محمد عامر نے سال 2020ء میں انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے سلوک پر صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔چیئرمین پی سی بی نے بریفنگ کے دوران کہا کہ میچ فکسنگ کے حوالے سے میرا موقف بہت سخت ہے تاہم عامر سزا بھگت چکے ہیں، انکے کیلئے قومی ٹیم میں واپسی کے دروازے کھلے ہیں۔قبل ازیں سابق چیف سلیکٹر اور کپتان انضمام الحق نے بھی محمد عامر کی حمایت میں سامنے آئے تھے اور انکا کہنا تھا کہ عامر کی فٹنس اچھی ہے تو انہیں کم بیک کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے 2009 میں انگلینڈ کے خلاف بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا تھا، پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد عامر نے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیل رکھے ہیں، وہ اس وقت بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں سہلٹ اسٹرائیکرز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…