ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی کے اہم رہنما کے بیٹے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

datetime 24  جنوری‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر وہنما و سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کے بیٹے بلخ شیر کھوسہ پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔پولیس کے مطابق مقدمہ زخمی وکیل سردار بلخ شیر کھوسہ کی مدعیت میں تھانہ مسلم ٹائون میں اقدام قتل کی

دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں کی تعداد دو اور عمریں 20سے 22سال کے لگ بھگ تھیں۔ حملہ آوروں نے گاڑی کا پیچھا کرکے ہم پر فائر کیا، جس سے گاڑی کا دائیں طرف کا شیشہ ٹوٹ گیا اور گولی بازو میں لگی۔ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلخ شیر کھوسہ کو والد کے سیاسی کیریئر کی وجہ سے پہلے بھی دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ فائرنگ کا واقعہ 23جنوری بروز پیر کو مولانا شوکت علی روڈ نزدیک پنجاب یونیورسٹی لاہور میں پیش آیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…