اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پارلیمنٹ، اسپیکر کا گھر تو کبھی الیکشن کمیشن، پی ٹی آئی کی استعفے رکوانے کیلئے دوڑیں لگ گئیں

datetime 23  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں واپسی اور استعفے منظور ہونے سے روکنے کیلئے تحریک انصاف کے ارکان کی دوڑیں لگ گئیں۔پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی سربراہی میں ارکان پہلے قومی اسمبلی گئے تو وہاں پارلیمنٹ کے دروازے بند ملے پھر اسپیکر کے گھر بھی گئے

تاہم راجا پرویز اشرف سے ملاقات نہ ہوسکی۔پی ٹی آئی ارکان تھک ہارکر الیکشن کمیشن جاپہنچے جہاں پہلے خاردار تاروں نے راستہ روکا پھر الیکشن کمیشن نے ملاقات کیلئے بلایا۔عامر ڈوگر اور ریاض فتیانہ نے الیکشن کمیشن حکام سے درخواست کی کہ 45 ارکان استعفے واپس لے رہے ہیں لہٰذا اسپیکر استعفے منظورکریں تو ارکان کو ڈی نوٹیفائی نہ کیا جائے۔دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عامر ڈوگر نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے گزارش کی ہے کہ جو اسمبلی تحلیل ہوئی اس پر الیکشن کرایا جائے ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر بھی الیکشن کمیشن کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے، الیکشن کمیشن سے تمام پہلوؤں پر کھل کر بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے 45 ا راکین ہیں، استعفوں پر لیڈرشپ کی میٹنگ ہے جس میں اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی لیڈر کا نام آئے گا، پھر مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔عامر ڈوگر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے یہ کہا گیا کہ پی ٹی آئی والے اسمبلی سے باہر ہیں وہ تنخواہیں لے رہے ہیں، 10 اپریل سے آج تک 127 اراکین کو اسمبلی سے کوئی پیسہ وصول ہوا اور نہ ہم نے مطالبہ کی، اگر لاجز میں کچھ لوگ رہ رہے ہیں تو وہ اس کا کرایہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اسمبلی میں جانے کا مقصد مخصوص ہے، ہم نے وہاں بیٹھنا نہیں اپوزیشن لیڈر بنانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…