ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پرانے پاکستان میں خوش آمدید، بجلی بریک ڈاؤن پر ٹوئٹر صارفین کے دلچسپ تبصرے

datetime 23  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)پرانے پاکستان میں خوش آمدید، بجلی بریک ڈاؤن پر ٹوئٹر صارفین کے دلچسپ تبصرے کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق بریک ڈاؤن سے قبل جن خوش قسمت لوگوں کے موبائل فون اور ڈیوائسز چارج تھیں انہوں نے سوشل میڈیا پر بجلی کے تعطل پر مزاحیہ تبصرے کیے اور میمز شیئر کیں۔وزارت توانائی کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق

پیر کی صبح 7 بج کر 34 منٹ پر نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئی جس سے بجلی کے نظام میں بڑا بریک ڈاؤن ہوا، سسٹم کی بحالی پر کام تیزی سے جاری ہے۔وزارت توانائی کی جانب سے جاری ہونے والے اس بیان کو ٹوئٹر صارفین سنجیدہ لینے کو تیار نہیں تھے اور انہوں نے اپنے مزاحیہ ٹوئٹس کے ذریعے اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ایک صارف نے بجلی بریک ڈاؤن پر بلاول بھٹو کا ایک پرانا بیان شیئر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ پرانے پاکستان میں خوش آمدید۔کیا ہم نے کبھی پرانے پاکستان کو چھوڑا بھی تھا؟ایک صارف نے ان لوگوں کی صورتحال پر جن کے موبائل فون چارج نہیں تھے، تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے درد کو محسوس کر سکتے ہیں۔ہفتے کے پہلے ہی روز بجلی بریک ڈاؤن پر ایک صارف نے کہا کہ ہفتے کا کیا آغاز ہے۔الیکٹرونک ڈیوائسز کے ذریعے کام کرنے والے لوگوں کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہا کہ لیپ ٹاپ استعمال کروں یا اس چارجنگ کو میٹنگ کے لیے بچا کر رکھوں۔ایک صارف نے اندھیرے کی میم شیئر کرتے ہوئے کہا کہ صبح کے مناظر۔ایک صارف نے دلچسپ صورتحال پر تبصرہ کیا جس میں ہر ایک دوسرے سے پوچھتا نظر آرہا ہے کہ کیا آپ کے گھر میں لائٹ ہے۔ایک شہری نے کہا کہ ایموشنل بریک ڈاؤن، مینٹل بریک ڈاؤن، فزیکل بریک ڈاؤن کے بعد پیش خدمت ہے بجلی کا بریک ڈاؤن۔ایک صارف نے ایک سنجیدہ اور رنجیدہ شخص کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے وائی فائی صارف قرار دیا۔ایک صارف نے ایک دوسرے کو تسلی دینے کی میمز شیر کی۔ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ انہوں نے اپنے گھر کے تمام گیس کے آلات بریک ڈاؤن کے لیے بر وقت بجلی پر منقتل کردیے تھے۔اسی طرح سے انٹرنیٹ صارفین بجلی نے بندش کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا مختلف طنزیہ انداز میں اظہار کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…