جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

بھارتی کرکٹر کا منیجر کھلاڑی کیساتھ لاکھوں روپے کا فراڈ کر گیا

datetime 22  جنوری‬‮  2023 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی فاسٹ بولرامیش یادیو کا منیجر جو ان کا دوست بھی تھا ان کے ساتھ لاکھوں روپے کا فراڈ کر گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر اْمیش یادیو کا دوست شیلیش ٹھاکرے جو ان کا منیجر بھی تھا نے کھلاڑی سے 44 لاکھ بھارتی روپے کا فراڈ کیا۔پولیس کو درج کرائی گئی ایف آئی آر

میں کہا گیا کہ 2014 میں انڈین ٹیم میں ڈیبیو کرنے کے بعد امیش یادیو نے اپنے بے روزگار دوست کو اپنا منیجر رکھا تھا ، بعد ازاں کھلاڑی کا بھروسہ جیتنے کے بعد اس نے امیش کے تمام مالی معاملات بھی سنبھالنا شروع کردئیے۔ایک دن امیش یادیو نے ناگپور میں کچھ زمین خریدنے کا منصوبہ بنایا اور اپنے منیجر ٹھاکرے سے اس حوالے سے رابطہ کیا۔ جس پر اس نے بھارتی کھلاڑی کو ایک بنجر زمین کے بارے میں بتایا اور اسے خریدنے کے لیے امیش سے 44 لاکھ کی رقم مانگی۔منیجر کی بات پر بھروسہ کرتے ہوئے امیش یادیو نے رقم ٹھاکرے کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ ٹھاکرے نے امیش کے بجائے اپنے نام پر زمین خریدلی۔جب بھارتی فاسٹ بولر کو اس فراڈ کے بارے میں علم ہوا تو انہوں نے منیجر کو زمین ان کے نام کرنے کا کہا جس پر اس نے صاف انکار کر دیا جبکہ رقم بھی واپس کرنے سے منع کر دیا۔دوست کے اس دھوکے پر انہوں نے اس کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کروادی، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…