ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

عالمی تنہائی اورپابندیاں ایران کی کرنسی کی قدرمیں ریکارڈ کمی

datetime 22  جنوری‬‮  2023 |

تہران(این این آئی )ایران کی بڑھتی ہوئی عالمی تنہائی اورسپاہِ پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی)یا اس کے کچھ ارکان کے خلاف یورپی یونین کی ممکنہ پابندیوں کے بعد امریکی ڈالرکے مقابلے میں ایرانی ریال کی قدرمیں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کے مرکزی بینک کے گورنرمحمد رضا فرزن نے ریال کے زوال کا ذمہ دارنفسیاتی کارروائیوں کوقراردیا ہے جس کے بارے میں تہران کا کہنا ہے کہ اس کے دشمن ملک کو غیرمستحکم کرنے کے لیے منظم انداز میں کام کر رہے ہیں۔ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے فرزن کے حوالے سے کہا کہ مرکزی بینک کوغیرملکی کرنسی،سونے کے وسائل اور ذخائر کے حوالے سے کسی پابندی کا سامنا نہیں مگرمیڈیا کی دھوکا دہی اور نفسیاتی کارروائیاں آزادانہ شرح تبادلہ میں اتار چڑھا کے اہم عوامل ہیں۔ایران کی غیرسرکاری مارکیٹ میں ڈالر 4 لاکھ 47 ہزارریال میں فروخت ہو رہا تھا جبکہ جمعہ کویہ 4 لاکھ 30 ہزار 500 ریال تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…