اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

رمضان المبارک کی آمد نزدیک ، یکم رجب کا فیصلہ ہو گیا

datetime 22  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ماہ رجب المرجب1444ھ کا چانددیکھنے کیلئے چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس دفتر وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کوہسار کمپلیکس پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں رابطہ کے فرائض ڈائریکٹر جنرل وزارت مذہبی امور سے

سید مشاہد حسین خالدنے سرانجام دیے جبکہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین،محکمہ سپارکوسے غلام مرتضیٰ‘ محکمہ موسمیات سے چیف میٹ ڈاکٹرسردار سرفراز ٹیلی فون کے ذریعے رابطے میں تھے،اجلاس میں مرکزی و زونل رؤیت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے جو اراکین اور علماء کرام شریک ہوئے جن میں مفتی ضمیر احمد ساجد،مفتی محمد اقبال نعیمی،سید مصطفی حیدر نقوی،مفتی عبد السلام جلالی،مولانا ابو بکر صدیق حنیف،محکمہ موسمیات سے راشد بلال و دیگرعلماء کرام میں قاری عبدالباسط،مولانا عابد اسرار،پیرسید عمر فاروق شاہ،مفتی محمد اسلم ضیائی،مولانا بلال احمد گولڑوی،مجیب قاضی،ظفراقبال گوندل،عبداللہ تاج شامل تھے، اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل رؤیت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرزلاہور،کوئٹہ، پشاور،کراچی میں منعقد ہوئے‘ جس میں زونل رؤیت ہلال کمیٹیوں کے ممبران، فنی ماہرین اور دیگر علماء کرام نے شرکت کی، مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے جنوبی حصہ میں مطلع صاف رہا اور شمالی حصہ میں مطلع ابر آلود رہا،پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ رجب المرجب کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور عدم رویت رہی، لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم رجب المرجب 1444ھ 24 جنوری2023 بروزمنگل کو ہوگی، اجلاس کے آخر میں عالم اسلام کے اتحاد،حرمین شریفین کے تحفظ، ملک پاکستان کی سلامتی و استحکام‘ ترقی وخوشحالی،اتحادووحدت،مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی اور سیلاب متاثرین کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…