ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

آئی سی سی کیساتھ 25 لاکھ ڈالر کا فراڈ ہوگیا

datetime 22  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)آئی سی سی سائبر کرائم کا شکار ہو گئی جس کی وجہ سے اسے 25لاکھ امریکی ڈالر کا نقصان ہو گیا ۔ کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے ساتھ یہ فراڈ مبینہ طور پر 2022ء میں امریکہ سے ہوا ہے۔

فراڈ کرنیوالوں نے اس کام کیلئے بزنس ای میل کمپرومائز (بی ای سی) کا استعمال کیا جو کہ فیڈرل بیورو آف انویسٹگیشن (ایف بی آئی) کے مطابق ’مالی طور پر نقصان پہنچانے والا سب سے مؤثر آن لائن جرم ہے۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ابھی تک اس واقعے پر خاموشی ظاہر کی جا رہی ہے کیونکہ اس کا تعلق امریکی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں سے ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ آئی سی سی کے بورڈ کو اس واقعے کے بارے میں گزشتہ سال مطلع کیا گیا تھا۔ابھی تک یہ بات بھی سامنے نہیں آ رہی کہ ملزمان کس طرح سے آئی سی سی سے رقم اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کی ہے کہ آیا وہ دبئی میں کسی سے براہ راست ملے ہیں آئی سی سی کے کسی کھاتے دار یا کنسلٹنٹ کے ذریعے یہ فراڈ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ اس بات کا بھی پتا نہیں چل سکا کہ رقم ایک ہی بار نکالی گئی یا کئی بار منتقل کی گئی ہے۔دوسری جانب بھارت کے ہاتھوں دوسرے ون ڈے میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ سے آئی سی سی مین ون ڈے رینکنگ کی نمبر ون پوزیشن چھن گئی۔بھارت نے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کو 108 رنز پر آؤٹ کر دیا تھا اور پھر روہت الیون نے مقررہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔آئی سی سی کی جانب سے نئی ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی پوزیشن سے تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر چلی گئی ہے۔انگلینڈ کی ٹیم رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئی جبکہ آئی سی سی رینکنگ میں بھارت کا تیسرا اور آسٹریلیا کا چوتھا نمبر ہے۔ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم 5 ویں نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقا چھٹے، بنگلادیش ساتویں اور سری لنکا آٹھویں نمبر پر ہے۔آئی سی سی مین ون ڈے رینکنگ میں افغانستان نویں اور ویسٹ انڈیز دسویں نمبر پر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…