اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

شعیب اختر نے فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

datetime 22  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی پر بننے والی فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ سے خود کو علیحدہ کر رہے ہیں۔انسٹاگرام پر جاری پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ ’انتہائی دکھ کے ساتھ، میں آپ سب کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ کئی ماہ غور و خوض کے بعد

میں نے فلم راولپنڈی ایکسپریس اور اس کے میکرز سے خود کو الگ کر نے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنی منیجمنٹ اور قانونی ٹیم کے ذریعے میں نے معاہدہ ختم کردیا ہے۔شعیب اختر نے مزید لکھا : ’یقیناً یہ ایک ڈریم پروجیکٹ تھا اور میں نے اس میں شامل رہنے کیلئے کافی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے چیزیں بہتر نہ ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ ’احسن طریقے سے اختلافات حل کرنے میں ناکامی اور معاہدے کی بار بار خلاف ورزیوں کے باعث بالآخر مجھے ان کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے پڑے۔راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور فاسٹ بولر نے کہا کہ ’یہی وجہ ہے کہ میں نے پروجیکٹ چھوڑ دیا، اس معاملے پر میں نے تمام قانونی ضابطے پورے کیے اور اپنی زندگی کی کہانی استعمال کرنے کے حوالے سے دیے گئے حقوق منسوخ کردیے ہیں۔شعیب اختر نے خبردار کیا کہ ’اگر فلم میکرز نے بائیوگرافی فلم پر کام جاری رکھا اور میرا نام یا میری زندگی کی کہانی کسی بھی طرح استعمال کی تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں شعیب اختر نے تصدیق کی تھی کہ ان کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی جس کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم ’’راولپنڈی ایکسپریس‘‘ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار کا نام بھی سامنے آیا تھا۔شعیب اختر کے کردار کیلئے عمیر جسوال کو منتخب کیا گیا تھا جنہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلم کے کردار کی جھلک شیئر کی تھی۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…