اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

چاند پر قدم رکھنے والے دوسرے خلانورد نے93 ویں سالگرہ پر چوتھی شادی کرلی

datetime 22  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) نیل آرمسٹرانگ کے ساتھ چاند پر جانے والے امریکی خلا نورد بز ایلڈرن نے 93 سال کی عمر میں چوتھی شادی کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خلائی مشن کے خلا نورد بز ایلڈرن چاند پر قدم رکھنے والے دوسرے آدمی تھے۔

ان سے محض 16 منٹ قبل ان کے سینیئر ساتھی نیل آرم اسٹرانگ نے چاند پر قدم رکھ کر چاند پر پہنچنے والے پہلے انسان کا خطاب حاصل کیا تھا۔بز ایلڈرن 1971 میں امریکی خلائی ادارے ناسا سے ریٹائرڈ ہوگئے تھے اور اس کے بعد ایک این جی او بنائی اور اس کے سربراہ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ وہیں ان کی ملاقات کیمیکل میں پی ایچ ڈی کرنے والی خاتون ڈاکٹر اینکا فور سے ہوئی۔امریکی خلانورد بز ایلڈرن نے ٹوئٹر پر بتایا کہ انہوں نے اپنی 93 ویں سالگرہ کے دن اپنی دوست 63 سالہ ڈاکٹر اینکا فور سے شادی کی ہے۔خیال رہے کہ یہ جوڑا 30 سال سے دوست ہے اور ڈاکٹر اینکا 2019 سے بز ایلڈرن کی فاؤنڈیشن میں کام کر رہی تھیں۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…