اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف اور مینجمنٹ کی تقرری، اگلا ہفتہ انتہائی اہم

datetime 20  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف اور مینجمنٹ کمیٹی کے تقرر کے حوالے سے اگلا ہفتہ انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔پی سی بی کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سابق کوچ مکی آرتھر کو دوبارہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوچ تعینات کرنے کے خواہشمند تھے

اور اس کے لیے انہوں نے خود مکی آرتھر سے رابطہ بھی کیا تھا تاہم مکی آرتھر نے اپنی مصروفیات کے باعث عہدہ سنبھالنے سے معذرت کر لی تھی۔اس کے علاوہ جسٹس لینگر کا نام سامنے آ رہا تھا لیکن اطلاعات کے مطابق جسٹن لینگر جتنی رقم ایک سیشن میں حاصل کر لیتے ہیں اتنی انہیں پاکستان میں ایک ماہ میں بھی نہیں مل سکتی تو ایسی صورت میں وہ کیوں کر پاکستان آنے میں دلچسپی لیں گے۔اسی طرح اینڈی فلاور کا نام بھی سامنے آ رہا ہے لیکن وہ بھی پورا سال لیگ کرکٹ میں مصروف رہتے ہیں اور بہت زیادہ معاوضہ حاصل کر لیتے ہیں جبکہ ٹام موڈی سے بھی اس طرح رابطہ نہیں کیا گیا جس طرح چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے مکی آرتھر سے کیا تھا۔گزشتہ چند روز سے نجم سیٹھی یو اے ای میں آئی سی سی اور اے سی سی کی میٹنگز میں مصروف تھے لیکن اگلے ہفتے سے مینجمنٹ، کوچنگ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے معاملات واضح ہونا شروع ہو جائیں گے۔نجم سیٹھی کی رائے تھی کہ غیر ملکی کوچ ملکی سیاست سے الگ رہتا ہے اور ان کا اس حوالے سے ماضی کا تجربہ اچھا رہا اس لیے وہ اس بار بھی غیر ملکی کوچ رکھنے پر ہی زور دے رہے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق اور عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی رائے ہے کہ پاکستانی ٹیم کا کوچ ملکی کھلاڑی ہی ہونا چاہیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امید یہی ظاہر کی جا رہی ہے کہ پی ایس ایل سے قبل ہی قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف کا معاملہ حل ہو جائے گا کیونکہ پی ایس ایل کے فوری بعد پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…