ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

دہشت گردوں کے خلاف ا خری حد تک جائیں گے، نواز شریف

datetime 19  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی۔۔۔۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت پاک فوج کے ہیڈکوارٹر جی ایچ کیو میں ہونے والے اعلی سطح کے اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں سوا 4 گھنٹے تک اعلی سطح کا اجلاس جاری رہا جس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، ا رمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت اعلی عسکری حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی جی ا ئی ایس ا ئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترنے ملکی داخلی و خارجی سیکیورٹی سمیت ملک سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لئے موثر حکمت عملی سے متعلق بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی اور دہشت گردوں کے خلاف ا خری حد تک جائیں گے، ا پریشن ضرب عضب میں پاک فوج کو ملنے والی کامیابیاں حوصلہ افزا ہیں اور ا خری دہشت گرد کے خاتمے تک ا?پریشن جاری رہے گا۔واضح رہے کہ ایک روز قبل وزیراعظم نوازشریف نے سزائے موت پرعائد پابندی اٹھانے کی منظوری دی تھی جس کے بعد گزشتہ روز ا رمی چیف جنرل راحیل شریف نے سزائے موت کے منتظر6 مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردیئے ہیں جنہیں ایک دو روز میں منطقی انجام تک پہنچا دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…