جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

لکی مروت،فوج کیلئے جاسوسی کے الزام میں نوجوان کا سرقلم

datetime 20  جنوری‬‮  2023 |

لکی مروت (این این آئی)لکی مروت کے نواحی علاقے میں عسکریت پسندوں نے فوج اور محکمہ انسداد دہشت گردی کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں نوجوان شہری کا سر قلم کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بارگئی گاؤں میں ایک نوجوان کی سر قلم کی گئی لاش ملی ہے،

مقتول کی شناخت 19 سالہ رحید اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کو جاسوسی کے الزام میں نامعلوم مسلح افراد نے قتل کردیا ہے جو کہ مبینہ طور پر عسکریت پسند تھے۔مقتول لڑکے کے چچا مراد خان نے پولیس کو بتایا کہ ان کا بھتیجا 15 جنوری کو کھیتوں میں گیا تھا لیکن گھر واپس نہیں لوٹا۔مراد خان نے کہا کہ انہیں معلوم ہوا کہ مسلح افراد رحید اللہ کو موٹرسائیکل سمیت اغوا کرکے لے گئے۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ عسکریت پسند گروہ ’اتحاد المجاہدینِ خراسان‘ نے لاش کے ساتھ ایک خنجر اور پشتو زبان میں ہاتھ سے لکھی ہوئی پرچی چھوڑی تھی۔عہدیدار کے مطابق پرچی میں یہ پیغام درج تھا کہ رحید اللہ، فوج اور محکمہ انسداد دہشت گردی کے لیے جاسوسی میں ملوث پایا گیا تھا۔ لکی مروت کے نواحی علاقے میں عسکریت پسندوں نے فوج اور محکمہ انسداد دہشت گردی کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں نوجوان شہری کا سر قلم کردیا۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…