ٹورانٹو(نیوز ڈیسک) کینیڈا میں پوسٹ سیکنڈری سٹوڈنٹس کے اخراجات بہت زیادہ ہوتے ہیں اسی وجہ سے ماہرین کے مطابق وہ بچت کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ یونیورسٹی اور کالجز میں تعلیمی سال شروع ہوچکا ہے ، طلبائ،اساتذہ ،والدین اور فنائنشل پلانرزائد تعلیمی اخراجات سے پریشان ہیں۔ اسی وجہ سے پوسٹ سیکنڈری طالبعلموں کے پاس رقم نہیں بچتی ہے۔ انہوںنے ابھی تک یہ منصوبہ بندی نہیں کی ہے کہ وہ تعلیم پر اتنی رقم کیسے لگائیںگے۔ سٹیٹس کینیڈا کے مطابق پوسٹ سیکنڈری طالبعلموں کے اخراجات میں گذشتہ کافی عرصے سے اضافہ ہورہا ہے اس وجہ سے متوسط طبقے کے لوگ خاصے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ اس ضمن میں کوئنز یونیورسٹی کی آرٹس کی طالبہ کاکہنا ہے کہ میں اس وقت تعلیم سے زےادہ تعلیمی اخراجات پر توجہ دے رہی ہوں۔ مےرے لئے تعلیم بہت اہم ہے لیکن اسکے ساتھ ساتھ اخراجات کوبرداشت کرنا مشکل ہے۔ گھر کاکرایہ، اشیائے خورونوش اور دیگر سامان کی خریدوفروخت کے بعد میرے پاس اتنی رقم نہیںہوتی کہ میں بچت کرسکوں۔انہوںنے کہا کہ طلباءکو قرض کے لئے دی جانے والی رقم بہت اہم ہوتی ہے۔ اس کے اجرا ءاور واپسی میں آسانی ہونی چاہئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں