ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا مستعفی ہونے کا اعلان، وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 19  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویلنگٹن (این این آئی)نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جیسنڈا آرڈرن نے اپنے عہدے سے الگ ہونے کا اعلان پارٹی کے سالانہ اجلاس کے دوران کیا۔

، وہ 7 فروری تک اپنے فرائص سرانجام دیتی رہیں گی۔سالانہ اجلاس میں جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنا ایک بڑی ذمہ داری تھی، لیکن اب وہ سمجھتی ہیں کہ ان میں وہ انرجی باقی نہیں رہی کہ وزیراعظم کے منصب کے ساتھ انصاف کرسکیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ایک انسان ہوں، سیاستدان بھی انسان ہوتے ہیں، جب تک ہم کچھ کرسکتے ہیں تو ہم اپنا سب کچھ دیتے ہیں، پھر ایک ایسا وقت آتا ہے جب آپ کو ان سب سے الگ ہونا پڑتا ہے، میرے لیے یہ ایک بہترین وقت ہے۔وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ انہوں نے موسم گرما کے وقفے کے دوران اس بات پر غور کیا تھا کہ آیا ان کے پاس وزیراعظم کا منصب جاری رکھنے کی توانائی موجود ہے لیکن اب وہ اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ ایسا نہیں ہے۔جیسنڈا آرڈرن کو دنیا کی سب سے کم عمر خاتون حکمران کا اعزاز حاصل ہے، وہ 2017 میں 37 سال کی عمر میں وزیراعظم منتخب ہوئی تھیں۔اپنے دور حکومت میں جیسینڈا آرڈرن نے 2019 سے شروع ہونے والی عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران نیوزی لینڈ کی قیادت کی۔اس کے علاوہ جیسنڈا آرڈرن کو کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشت گرد حملے اور آتش فشاں پھٹنے سمیت بڑی آفات کا سامنا رہا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…