اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب کا بغیر شرط کےمالی امداد نہ دینے کا اعلان

datetime 19  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب کا بغیر شرط کےمالی امداد نہ دینے کا اعلان

ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے مستقبل میں بغیر کسی شرط کے مالی امداد نہ دینے کا عندیہ دے دیا۔غیرملکی خبرایجنسی کو انٹرویو میں سعودی عرب کے وزیرخزانہ محمد الجدعان نے کہا کہ سعودی عرب بغیر کسی شرط کے براہ راست گرانٹس اور ڈپازٹس دیتا ہے لیکن اس پالیسی کو اب تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اب براہ راست گرانٹس یا ڈپازٹس دینے کے بجائے دوست ممالک کو اصلاحات کرنے پر زور دیا جائے گا۔محمد الجدعان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب امریکی ڈالر کے علاوہ دوسری کرنسیوں میں تجارت کرنے کے لیے بات چیت کو تیار ہے۔ہم اپنے لوگوں پر ٹیکس لگا رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دوسرے بھی ایسا ہی کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم مدد کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ دوست ممالک اپنے طورپر بھی کام کریں۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر اوردیگر خلیجی ممالک براہ راست مالی امداد کے بجائے سرمایہ کاری پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…