ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

شاہد آفریدی کے بعد اب قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر کیلئے مضبوط امیدوار کون ہے ، اہم نام سامنے آگیا

datetime 18  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے نئے سربراہ کے لیے مینجمنٹ کمیٹی کے اہم رکن شکیل شیخ کا نام بطور چیف سلیکٹر اس وقت سر فہرست ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے عارضی طور پر عہدہ سنبھالنے والے شاہد آفریدی کے بعد اب قومی سلیکشن کمیٹی کے نئے سربراہ کے لیے کئی سابق کرکٹرز کے نام زیر گردش ہیں۔

پی سی بی کی سطح پر سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق چیئرمین نجم سیٹھی اس بارے میں جلد اہم فیصلہ کریں گے، تاہم مینجمنٹ کمیٹی کے 14 اراکین کی رائے یہ ہے کہ اسلام آباد ریجن کے سابق سربراہ اور مینجمنٹ کمیٹی کے متحرک رکن شکیل شیخ اس عہدے کے لیے ایک بہترین چوائس ثابت ہو سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق شکیل شیخ کی نا صرف کرکٹ کے معاملات پر گہری گرفت ہے، بلکہ ماضی میں وہ اسلام آباد ریجن کے سربراہ کی حیثیت سے نظر انداز کیے جانے والے کھلاڑیوں کے سلسلے میں خاصے معاون و مددگار رہے ہیں۔شکیل شیخ نے اسلام آباد ریجن کے سربراہ کی حیثیت سے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم، ٹیسٹ کرکٹر عابد علی، شان مسعود، حسن علی کے علاوہ بین الاقوامی کرکٹر عماد وسیم کی صلاحیتوں کا نا صرف اعتراف کیا، بلکہ انہیں اس وقت پلیٹ فارم فراہم کیا، جب ان کھلاڑیوں کو ان کے اپنے ریجن نے نظر انداز کر دیا تھا۔بطور چیف سلیکٹر عہدہ سنبھالنے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے شکیل شیخ نے کہا کہ نجم سیٹھی اور مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین کے ساتھ وہ بورڈ کے معاملات کو باریک بینی کے ساتھ دیکھ رہے ہیں، تاہم سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے کام کر کے وہ اپنے آپ کو محدود نہیں کرنا چاہتے۔بطور صحافی اور کرکٹ آرگنائزر پاکستان میں جانے پہچانے شکیل شیخ نے کہا کہ وہ گراس روٹ لیول اور ڈومیسٹک سطح پر گزشتہ تین سالوں کے درمیان جو تباہی ہو چکی، اس کے بعد معاملات خاصے گھمبیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس معاملے میں ان کا تجربہ انہیں اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ اس صورتحال میں وہ اس جانب توجہ دینے کے بجائے کسی اور سمت میں سفر کریں۔شکیل شیخ نے کہا کہ نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ کے اندرونی معاملات پر خاصی گہری نگاہ رکھتے ہیں، انہیں امید ہے کہ ان کی سربراہی میں بورڈ درست سمت میں گامزن ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ نجم سیٹھی جلد نئے چیف سلیکٹر کا نام پیش کر دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…