نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع رائے گڑھ میں جنگلی ہاتھیوں نے ایک چینی شہری کو کچل کر مار ڈالا۔ علاقے میں بڑے پیمانے پر کان کنی کے سبب جنگل کم ہوتے جا رہے ہیں اور ماہرین کے مطابق اسی وجہ سے جنگلی جانور بستیوں میں آ جاتے ہیں۔ ہلاک ہونے والے چینی شہری ایک انرجی کمپنی میں کام کرتا تھا اور اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ساتھ چہل قدمی کے لئے نکلا تو ہاتھیوں کے جھنڈ نے گھیر لیا۔ جنگلات اور ماحولیات کے معاملات کے ماہر مکتو گپتا کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران تقریباً ہر روز رائے گڑھ، سرگوجا اور کوربا میں ہاتھیوں نے گاو¿ں پر حملے کیے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تیزی سے کم ہوتے جنگلوں وجہ سے بہت سے جنگلی جانوروں کی زندگی مشکل میں پڑ گئی ہے۔ علاقے میں بسنے والے قبائلی لوگ اور بعض غیر سرکاری تنظیمیں اس کے خلاف آواز بھی اٹھاتی رہی ہیں۔