جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خوشخبری، سعودی عرب کے ساتھ اہم معاہدے پر دستخط ہو گئے

datetime 12  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور سعودی عرب نے تیل کی مصنوعات پر مالی اعانت کے لیے ایک ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کردئیے۔وزارت اقتصادی امور سے جاری بیان کے مطابق خادمین حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایات پر سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ (ایس ایف ڈی) کے سی ای او

سلطان عبدالرحمٰن المرشد اور پاکستان میں اقتصادی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے پاکستان کو تیل کی مد میں مالی تعاون کے لیے ایک ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔بیان میں کہا گیا کہ معاہدے پر دستخط اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی عرب کے سرکاری عہدیداروں کی موجودگی میں کیے گئے۔وزارت اقتصادی امور نے کہا کہ پاکستان کو پائیدار معیشت کی نمو اور معاشی مشکلات سے نمٹنے کے لیے تعاون فراہم کرنے کے مقصد کے تحت اس اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں اور یہ سعودی عرب کی حکومت کی برادر ملک کے ساتھ جاری تعاون کا تسلسل ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ایس ایف ڈی نے 2019 اور 2021 میں بھی تیل کی مصنوعات کی مد میں مالی اعانت کے لیے 4.44 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔بیان میں کہا گیا کہ یہ معاہدہ سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے ایس ایف ڈی اور پاکستانی حکام کے ذریعے ملک میں ترقی میں اضافے کے لیے کیے گئے حالیہ اقدامات کی عکاسی ہے۔وزارت اقتصادی امور نے بیان میں بتایا کہ ایس ایف ڈی نے قیام سے اب تک پاکستان کے توانائی، پانی، نقل و حمل اور بنیادی ڈھانچے کے مختلف ترقیاتی شعبوں میں تقریباً 1.4 ارب ڈالر مالیت کے 40 سے زائد منصوبوں اور پروگراموں میں مالی معاونت کی ہے۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…