بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی

datetime 11  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)نیوزی لینڈ نے اوپنر کونوے کی سنچری اور کپتان کین ولیمسن کی ذمہ داری بیٹنگ کے نتیجے میں پاکستان کو 79رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1سے برابر کردی،، مہمان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 261رنزبناسکی، ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز کی ناقص کار کر دگی کے باعث پوری ٹیم 43اوورز میں 182رنز پر ڈھیر ہوگئی،

پاکستانی ٹیم کی جانب سے بابر اعظم 79رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مہمان ٹیم کے کانوے 101رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار پائے،دونو ں ٹیموں کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ جمعہ کو کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،مہمان ٹیم کے اوپنرز اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور پہلی وکٹ 2 رنز پر گری جب نسیم شاہ نے فن ایلن کو محمد نواز کے ہاتھوں کیچ کراکر پویلین بھیج دیا،ڈیون کونوے اور کیوی کپتان کین ولیمسن نے دوسری وکٹ پر بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 181 رنز کی شراکت کی۔ولیمسن اور کونوے نے اس دوران اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کی۔اوپنر کونوے نے نیوزی لینڈ کی جانب سے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 91 گیندوں پر سنچری مکمل کی تاہم پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے پاکستان کو دوسری کامیابی اس وقت دلائی جب نیوزی لینڈ کا اسکور 183 رنز پر پہنچا۔کونوے کی 101 رنز کی اننگز کا خاتمہ کرتے ہوئے نسیم شاہ نے دوسری وکٹ حاصل کی، کونوے کی اننگز میں 13 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جس کے بعد محمد نواز نے نئے بلے باز ڈیرل مچل کو کھیلنے کیلئے زیادہ موقع فراہم نہیں کیا اور سات گیندوں کا سامنا کرکے 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ کرا دیاجس کے بعد نیوزی لینڈکا اسکور 198 رنز پر پہنچا تو محمد نواز نے خطرناک بلے باز ٹام لیتھم کو ایل بی ڈبلیو کردیا،

انہوں نے صرف 2 رنز بنائے اس دور ان کیوی کپتان کین ولیمسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم 100 گیندوں کا سامنا کرکے 85 رنز بنا سکے تاہم محمد نواز نے ان کی وکٹیں اڑا دیں اور وہ سنچری سکور مکمل نہ کر سکے۔محمد نواز نے اننگز کے 37 ویں اوور میں نیوزی لینڈ کے چھٹے بلے باز کو بھی آگؤٹ کیا، گلین فلپس 3 رنزبناسکے۔قومی ٹیم کے تجربہ کار آل رانڈر نے بہترین بالنگ کرتے ہوئے اپنے 10 اوورز کے کوٹے میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔

مائیکل بریسویل 8 رنز بنا کر اسپنر اسامہ میر کی گیند پر آؤٹ ہوکر پویلین جا بیٹھے، اس وقت کیویز کا اسکور 220 رنز تھا۔اش سودھی نے مچل سینٹنر کا صرف 7 رنز تک ساتھ دیا انہوں نے 22 گیندوں کا سامنا کیا، اس دوران نیوزی لینڈ کا اسکور 238 تک پہنچا، سودھی کو حارث رؤف نے آؤٹ کر دیا جس کے بعد نسیم شاہ نے اپنی تیسری وکٹ ٹم سادھی کی صورت میں حاصل کی اور وہ کھاتا نہ کھول سکے۔سینٹینر نے 37 رنز بنا کر ٹیم کو معقول مجموعے تک پہنچایا

تاہم آخری اوور میں وکٹوں کے درمیان تیز رننگ کی کوشش میں آؤٹ ہوگئے۔نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم آخری اوور کی پانچویں گیند پر 261 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم نیوزی لینڈ کے تجربہ کار فاسٹ بالر ٹم سادھی نے پہلے ہی اوور میں فخر زمان کو صفر پر آؤٹ کرکے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹے بجادی۔امام الحق بھی مشکلات کا شکار نظر آئے اور 12 گیندوں پر 6 رنز بنا کر پویلین جا بیٹھے

جس کے بعد کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے دو وکٹیں گرنے کے بعد انتہائی محتاط انداز اپنایا اور 99 گیندوں پر 55 رنز کی شراکت قائم کی۔محمد رضوان 64 کے مجموعی اسکور پر سینٹینر کا شکار بنے، انہوں نے 50 گیندوں کا سامنا کرکے 2 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے جس کے بعد حارث سہیل بھی توقعات پر پورا نہ اتر سکے اور 21 گیندوں پر صرف 10 رنز بنا کر 86 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔آغا سلمان نے 22 گیندوں پر 25 رنز بنا کر کپتان کا کچھ دیر کیلئے ساتھ دیا

اور اسکور 124 رنز تک پہنچا کر رن آؤٹ ہوگئے جس کے بعد محمد نواز کو 142 کے اسکور پر بریسویل نے بولڈ کر کے پویلین بھیج دیا وہ صرف تین رنز بنا سکے تاہم کپتان بابراعظم ایک اینڈ پر کھڑے رہے اور اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی لیکن دوسرے اینڈ سے کوئی بلے باز ان کا ساتھ نہ دے سکا۔اسامہ میر 9 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 12 رنز بنا کر ٹم سادھی کی گیند پر ٹام لیتھم کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔محمد وسیم نے 13 گیندوں پر 10 رنز بنائے،

جس میں ایک چوکا شامل تھا تاہم وہ ولیمسن اور سینٹینر کے گٹھ جوڑ کا شکار ہو کر رن آؤٹ ہوگئے جس کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم اش سودھی کی گیند پر وکٹ کیپر لیتھم کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔ کپتان نے 114 گیندوں پر 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 79رنز بنائے اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور 182 رنز تھا۔بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد کیوی اسپنر اش سودھی نے حارث رؤف کو بھی صفر پر آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیااور اس طرح پاکستان کی پوری ٹیم 43 اوورز میں 182 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اورنیوزی لینڈ نے میچ باآسانی 79 رنز سے جیت کر 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیم ساؤتھی اور اش سودھی نے دو دو جبکہ لوکی فرگوسن، مچل سینٹنر، بریسویل او ر فلپس نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔یاد رہے کہ ایک روزہ میچز کی سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز ڈرا ہوگئی تھی۔دوسرے ایک روزہ میچ کیلئے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وننگ کمبی نیشن برقرار رکھا گیا ہے۔پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، حارث سہیل، سلمان علی آغا، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم، حارث رف اور نسیم شاہ شامل تھے جبکہ مہمان میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، نیوزی لینڈ کی جانب سے گزشتہ میچ میں کیریئر ڈیبیو کرنے والے ہنری شپلی کی جگہ ٹیم میں اش سودھی کو شامل کیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کین ولیمسن (کپتان)، فن ایلن، ڈیون کونوے، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، مچل سینٹنر، اش سودھی، ٹم سادھی اور لوکی فرگوسن شامل تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…