اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے جارح مزاج بیٹر اعظم خان نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری جڑ دی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے میرپور میں ہونے والے میچ میں کھلنا ٹائیگرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے اعظم خان نے 109 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی۔اعظم خان نے 58 گیندوں پر 109 رنز بنائے جس میں 9 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔یہ اعظم خان کے کیریئر کی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری ہے۔خیال رہے کہ ان دنوں بنگلادیش پریمیئر لیگ جاری ہے جس میں متعدد پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں ہیں۔