جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

لاہور سے شارجہ جانے والی خاتون مسافر کے بیگ سے ایسی چیز نکل آئی کہ انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

datetime 9  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ پر بیرون ملک سفر کرنے والی خاتون کے بیگ سے اسلحہ برآمد ہوگیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق خاتون نے لاہور سے ائر بلیو کی پرواز 412 کے ذریعے شارجہ روانہ ہونا تھا کہ

انٹرنیشنل وی آئی پی بیگیج ہولڈنگ میں خاتون کے بیگ سے اسلحہ برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق ناجائز اسلحہ بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش پر مقدمہ 13/20/65 درج کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 5جنوری کی رات لاہور سے ائر بلیو کی پرواز 412شارجہ کے لیے روانہ ہونے سے قبل اسکیننگ کے دوران 30بور پستول اور میگزین برآمد ہوا۔ مسافر خاتون کی شناخت فائزہ الیاس کے نام سے ہوئی، جو فیروز پور روڈ دولوں کلاں فیروز پور روڈ یوحنا آباد کی رہائشی ہے۔ اے ایس ایف اسکیننگ کے عملے نے خاتون کے بیگ سے ناجائز 30بور پستول اور میگزین برآمد کر لیا کرکے مقدمہ درج کیا۔خاتون نے تفتیش کے دوران لائسنس نہ ہونے سے متعلق بتایا، جس پر خواتین اہل کاروں نے اسے گرفتار کر کے متعلقہ پولیس ائر پورٹ کے حوالے کیا۔بعد ازاں خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سرور روڈ کی جانب سے ملزمہ کو برآمد ہونے والے پستول سمیت عدالت میں پیش کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…