ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

ایلسٹر کْک کو ا نگلینڈ کی کپتانی سے ہٹا دے جائے ، ناصر حسین

datetime 19  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن۔۔۔۔انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے کہا ہے کہ ایلسٹر کْک کو عالمی کپ سے قبل کپتانی سے ہٹانے کے لیے اب بھی کافی وقت ہے۔ناصر حسین نے روزنامہ ’ڈیلی مرر‘ میں لکھا ’ ایلسٹر کْک کو کپتانی سے ہٹانا اتنا بڑا جْوا نہیں ہو گا بلکہ ایسا چند ماہ قبل ہی ہو جانا چاہیے تھا۔‘انگلینڈ کے سابق کپتان کے مطابق ’ٹیم میں متحرک کھلاڑیوں کو شامل کیے جانے کا وقت دیا جانا چاہیے۔‘خیال رہے کہ انگلینڈ سری لنکا کے خلاف حال ہی میں کھیلی جانے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز ہارا ہے۔ایلسٹر کْک کی قیادت میں کھیلی جانے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز میں یہ انگلینڈ کی مسلسل چوتھی ہار تھی جس میں انھوں نے چھ میچوں میں صرف 119 رنز بنائے۔بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے اوپنر ایلسٹر کْک 25 دسمبر کو 30 برس کے ہو جائیں گے۔ایلسٹر کْک نے گذشتہ 22 ایک روزہ میچوں میں نصف سنچری نہیں بنائی ہے۔خیال رہے کہ انگلینڈ 14 فروری سنہ 2015 کو آسٹریلیا کے خلاف عالمی کپ کا پہلا میچ کھیلے گا۔عالمی کپ کے اس میچ سے پہلے انگلینڈ نے زیادہ سے زیادہ پانچ ایک روزہ میچ کھیلنے ہیں۔ایلسٹر کْک کو رواں ماہ کے آغاز میں انگلینڈ کے عالمی کپ کے لیے 30 ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کرتے ہوئے انھیں کپتان مقرر کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ سات جنوری سنہ 2015 تک یہ سکواڈ 15 کھلاڑی تک محدود کرنا لازمی ہے۔دوسری جانب انگلینڈ کے ہیڈ کوچ پیٹر مورز نے کہا ہے اس بات کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی کہ ایلسٹر کک ہی عالمی کپ میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہوں گے۔دوسری جانب انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر پال ڈاؤن ٹن نے کہا ہے اگر ایلسٹر کک کو ٹیم کی قیادت سے ہٹایا گیا تو یہ ان کے لیے حیران کن ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…