جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

تیل نکالنے کیلئے طالبان حکومت کا چین کے ساتھ پہلا بین الاقوامی معاہدہ،کئی ہزارافغانوں کو ملازمت ملنے کا اعلان

datetime 6  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان کی طالبان حکومت نے ملک کے شمالی علاقے دریائے آمو کے قریب تیل نکالنے کیلئے چین کیساتھ پہلا بین الاقوامی معاہدہ کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان معاہدے پر دستخط کی تقریب میں طالبان حکومت کے نائب وزیراعظم برائے معاشی امور ملا عبدالغنی برادر نے کہاکہ

اس سے افغانستان کی معیشت مضبوط ہوگی اور تیل پر خود انحصاری میں اضافہ ہوگا۔ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہاکہ یہ معاہدہ 25 سال کیلئے چین کی تیل اور گیس کمپنی کے ساتھ کیا گیا ہے جو سرکاری کارپوریشن کا حصہ ہے۔ترجمان کے مطابق ساڑھے 4 ہزار کلومیٹر کے علاقے سے تیل نکالا جائے گا، تیل نکالنے کی یومیہ مقدار ایک ہزار سے دو ہزار کلومیٹر تک بڑھائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی سال میں 15کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی جو اگلے تین سال میں بڑھ کر 54 کروڑ ڈالر ہوجائے گی۔انہوںنے کہاکہ منصوبے میں طالبان حکومت کو 20 فیصد کی شراکت داری حاصل ہے، جو بڑھ کر 75 فیصد ہوسکتی ہے۔طالبان ترجمان نے مزید کہا کہ طالبان کو 25 سالہ معاہدے سے 15 فیصد رائیلٹی بھی حاصل ہوگی۔انہوںنے کہاکہ دریائے آمو سے نکلنے والا تیل افغانستان میں یہ ریفائن کیا جائے گا، اس طرح افغانستان جلد تیل کے حوالے سے خود کفیل ہو جائے گا۔منصوبے کے ذریعے 3 ہزار افغانوں کو ملازمت ملنے کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…