ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

پرویز مشرف کا حیرت انگیز انکشاف ملا فضل اللہ کو کس کی حمایت حاصل ہے؟ جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 19  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: ایک طرف جہاں ہمسایہ ملک ہندوستان کی جانب سے سانحہ پشاور پر پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور ہندوستانی وزیراعظم نریندرا مودی نے پشاور میں معصوم بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا، وہیں دوسری جانب سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف پشاور کے قتل عام پر پاکستان کے مشرقی ہمسایہ ہندوستان اور حامد کرزئی کی سابق افغان حکومت کو موردِ الزام ٹہرا رہے ہیں۔
سی این این ۔آئی بی این کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں پرویز مشرف نے مولانا فضل اللہ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ‘وہ تحریک طالبان پاکستان کاکمانڈر ہے، جو افغانستان میں مقیم ہے اور میں انتہائی ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں کہ مولوی فضل اللہ کو پاکستان میں حملے کرنے کے سلسلے میں سابق افغان صدر کرزئی کی حکومت کے ساتھ ساتھ ہندوستانی خفیہ ایجنسی ‘را’ کی بھی پوری حمایت حاصل تھی’۔
واضح رہے کہ پرویز مشرف کارگل کے محاذ پر شکست کے باوجود ہندوستان کے ساتھ امن کے حامی تھے۔
پرویز مشرف کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب پوری قوم پیر کو پشاور کے اسکول میں طالبان کے حملے کے نتیجے میں معصوم بچوں کے قتل عام پر سوگ میں ڈوبی ہوئی ہے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے حق میں تجزیئے اور تبصرے زبان زدعام ہیں۔
سابق صدر مشرف نے افغانستان پر مولوی فضل اللہ کوپناہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ‘تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو حامد کرزئی کی حکومت کی حمایت حاصل تھی’۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فضل اللہ کو پاکستان پر حملوں کے لیے ہندوستانی ایجنسی ‘را’ نے بھی مدد اور سپورٹ فراہم کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…