جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پنجاب میں کرپشن عروج پر ، ملازمتوں کیلئے بھی پیسے لئے جاتے ہیں، چودھری شافع حسین کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 3  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری شافع حسین نے کہاہے کہ چوہدری ظہورالٰہی شہید اور چوہدری شجاعت حسین کی عوامی خدمت اور رواداری کی سیاست کو آگے لیکر چلونگا ، سیاستدان ملک کا سوچیں، ہرایک کو سر جوڑ کر ملک کی بہتری کیلئے کام کر نا چاہیے۔ نجی ٹی وی کو ایک انٹرویومیں چوہدری شافع حسین نے کہاکہ

سیاست میں پوائنٹ سکورنگ ختم ہونی چاہیے ،ہر دن رات ہر کوئی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کررہا ہوتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ انسان کی زندگی بہت چھوٹی سی ہوتی ہے ،ہر ایک کو سر جوڑ کر ملک کی بہتری کیلئے کام کر نا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ سیاستدانوں کی اکثریت اپنی جیب کا سوچتی ہے ،کچھ عرصے کیلئے اپنی جیب کا نہ سوچیں ملک کا سوچیں ۔ انہوںنے کہاکہ بڑی قربانیوں کے بعد ہمیں پاکستان ملا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں امن وامان کا مسئلہ سیریس ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سر مایہ کارجو پاکستان میں آنا چاہتے ہیں وہ رکے ہوئے ہیں اس کیلئے ایک نیشنل سکیورٹی میٹنگ جلد ہونی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ میرے دادا چوہدری ظہورالٰہی شہید نے سیاست میں بڑی جدو جہد کی ہے ، اس کے بعد چوہدری شجاعت حسین ہماری خاندان کی سیاست کو آگے لیکر چلے ۔ انہوںنے کہاکہ چوہدری ظہورالٰہی شہید کی سیاست خدمت کی رہی ہے اور اسی کو چوہدری شجاعت حسین نے آگے بڑھایا ۔ انہوںنے کہاکہ چوہدری شجاعت حسین نے عوامی خدمت اور رواداری کی سیاست کو آگے بڑھایا ہے۔انہوںنے اپنا نہیں سوچا ہمیشہ ملک کا سوچا ہے اور اپنے خاندان کو اکٹھا رکھنے کی دن رات کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کرپشن عروج پر ہے ، ملازمتوں کیلئے بھی پیسے لئے جاتے ہیں ۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…