جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان کو بڑا دھچکا ، اہم ترین رہنما و رکن قومی اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

datetime 2  جنوری‬‮  2023 |

پشاور ( آن ئن ) پی ٹی آئی کے منحرف رکنِ قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اسمبلی کی تحلیل کے حق میں نہیں،پی ٹی آئی کے 50 فیصد اراکین استعفیٰ نہیں دینا چاہتے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

پی پی ٹی آئی کے اراکین دیگر پارٹیوں میں جانا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا عمران خان نے محسنوں پر خودکش حملہ کیا۔عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ، ججز اور سیاستدانوں کسی کو نہیں چھوڑا۔پی ٹی آئی کے کے چئیرمین نے 2018ئ￿ میں سبز باغ دکھائے تھے۔ناصر موسیٰ زئی نے کہا کہ ریاستِ مدینہ کی سوچ پر عمران خان کا ساتھ دیا تھا مگر ریاست مدینہ والے کام وہ نہ کر سکے یہ کام علمائ￿ ہی کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسد قیصر اور دیگر رہنماؤں نے پارٹی نہ چھوڑنے کے لیے مجھ سے رابطہ کیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے دو روز قبل واٹس ایپ پر مجھے تھریٹ الرٹ سے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے کہا اپنی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کریں۔ہو سکتا ہے وزیراعلیٰ نے ابھی نیت سے مجھے تھریٹ الرٹ بھیجا ہو۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پشاور سے رکن قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ناصر موسیٰ زئی کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کروں گا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…