جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

وزیراعلیٰٰ کا پروٹوکول افسر بھی لُٹ گیا

datetime 2  جنوری‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں ڈاکوئوں کا راج برقرار ہے ، جس میں خاص و عام کوئی محفوظ نہیں۔ تازہ واردات میں وزیراعلی سندھ کے پروٹوکول افسر کینیڈا سے آئے اپنے مہمانوں سمیت ڈاکوئوں کے ہاتھوں لٹ گئے۔فیڈرل بی ایریا میں جوہر آباد تھانے کی حدود بلاک 9 رضیہ اسپتال ٹال والا

اسٹاپ کے قریب ڈاکوئوں نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے پروٹوکول افسر مسرور وارثی کو ان کے ساتھ کینیڈا سے آئے ہوئے مہمانوں سمیت لوٹ لیا۔واردات کے دوران ڈاکو چائے کے ہوٹل پر بیٹھے ایک درجن سے زائد افراد کی جیبیں بھی خالی کرا موبائل فون اور نقدی لے اڑے۔ پولیس کے مطابق 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 مسلح ڈاکوئوں نے گلی کے کونے پر مسرور وارثی اور ان کے مہمانوں سے لوٹ مار کی ۔ڈاکوئوں نے قریبی چائے کے ہوٹل پر بیٹھے ایک درجن سے زائد افراد سے بھی موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ۔ایس ایچ او جوہرآباد انسپکٹر اے ڈی چودھری نے بتایا کہ واقعہ گزشتہ روز شام چار بجے پیش آیا۔پولیس کے مطابق متاثرین کی جانب سے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کروا دی گئی ہے، جس کے بعد اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔متاثرین سے رابطے میں ہیں ، جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…