جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد مارے گئے، تین نوجو ان شہید

datetime 29  دسمبر‬‮  2022 |

راولپنڈی (این این آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے اراوالی میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 2 دہشتگرد مارے گئے، پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے،

مارے گئے دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کیخلاف دہشتگردی میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوئے جن میں صوبیدار شجاع محمد، نائک محمد رمضان اور سپاہی عبدالرحمان شامل ہیں۔ آخری اطلاعات تک سکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیرنس آپریشن جاری تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع کرم کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر پاکستان آرمی کو خراج تحسین اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز اور قوم کی کوششیں جاری رہیں گی،پاکستان کی سلامتی کو چیلنج کرنے والوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ جمعرات کو ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے شہداء صوبیدار شجاع محمد، نائیک محمد رمضان، سپاہی عبدالرحمان کو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر سلام پیش کیا۔صدر مملکت نے دہشت گردی کے خلاف قوم کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ صدر مملکت نے کہاکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز اور قوم کی کوششیں جاری رہیں گی۔

صدر مملکت نے شہدا کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہارِ تعزیت کیا اور کہاکہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔دریں اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع کرم کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی پر پاک آرمی کو خراج تحسین، شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعظم نے شہدا صوبیدار شجاع محمد،

نائیک محمد رمضان، سپاہی عبدالرحمان کو شجاعت و بہادری پر سلام پیش کیا اور کہاکہ دہشت گردی کے خلاف آہنی عزم اور ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے۔شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان کی سلامتی کو چیلنج کرنے والوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ قوم کی دعائیں اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم نے شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہاکہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…