جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

امریکا میں بم سائیکلون نامی سرد طوفان کا قہر جاری، 38سے زائد اموات ریاست مونٹانا میں درجہ حرارت منفی 45ڈگری تک گر گیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2022 |

واشنگٹن (آئی این پی)امریکا میں بم سائیکلون نامی موسم سرما کے بدترین طوفان نے کرسمس کے موقع پر تباہ مچا دی،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں جاری بم سائیکلون کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 38سے زائد افراد ہلاک جبکہ دو لاکھ سے زائد صارفین اب تک بجلی سے محروم ہو چکے ہیں

،رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست مونٹانا میں درجہ حرارت منفی 45ڈگری تک گر گیا ہے جبکہ ریاست مشی گن کے ساحل پر برف ہی برف، پارک میں لگے جھولے برف کے مجسموں میں ڈھل گئے،ملک بھر میں دس ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ اور ہزاروں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ اٹلانٹا، شکاگو اور نیویارک سمیت کئی شہروں میں ہزاروں مسافر ہوائی اڈوں پر پھنس گئے ہیں،نیویارک کی گورنرکیتھی ہوچول کا ایک پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ امریکہ کو متاثر کرنے والے تباہ کن طوفان کا قہر جاری ہے کیونکہ اب تک ملک بھر میں 39جبکہ صرف نیویارک میں 17افراد ہلاک ہو چکے ہیں،ایری کائونٹی کے ایگزیکٹو مارک پولون کارز کے مطابق بفیلو کے علاقے میں مرنے والوں میں سے کچھ شہری کاروں میں اور دیگر سڑکوں پر برف کے کنارے پائے گئے ہیں،امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق برفانی طوفان کے دوران بفیلو کے علاقے میں اتوار کے روز 92.7انچ برف پڑی ہے جو کہ تقریبا پورے علاقے میں اوسط موسم سرما میں دیکھے جانے والے 99انچ کے برابر ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…