کراچی (این این آئی) کراچی اوراسلام آباد میں لنڈے کے کپڑے عوام کی پہنچ سے دور ہوگئے سردی میں اضافے کے باجود حکومت نے لنڈا کے کپڑوں پر ٹیکس لگا دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان اور نئے ٹیکس سے غریب طبقے کیلئے لنڈے بازار سے خریداری بھی مشکل کردی گئی ہے۔ لنڈے بازار کے تاجروں نے کہاکہ کی اب حکومت کی جانب سے ٹیکس لگانے کے بعد اسلام آباد اور کراچی کے لنڈے بازارکے کپڑے اور دیگر اشیا بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو جائیں گے۔بین الاقوامی مارکیٹ سے 25 روپے فی کلوگرام ملنے والے کپڑوں پر250 روپے ٹیکس لگا دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے لنڈے کی ایشیا پر اب ایک ڈالر ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے جس سے سرد موسم میں شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہوگا۔