جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

انجری کا مہنگا آپریشن شاہد آفریدی نے کروایا، عمران نذیر کی بات سن کرسابق کپتان آبدیدہ ہوگئے

datetime 26  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)کرکٹر عمران نذیر نے انکشاف کیا ہے کہ سابق کپتان شاہد آفریدی نے مالی طور پر ان کی مدد کی تھی۔حال ہی میں میگا اسٹار لیگ میں عمران نذیر نے شاہد آفریدی کی جانب سے کی جانے والی مدد کا تذکرہ کیا جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

عمران نذیر نے کہا کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ میری بہت سی دعائیں ہیں کیونکہ میری جب انجری ہوئی تھی تو اس کا آخری آپریشن بہت مہنگا ہونا تھا اور وہ شاہد آفریدی نے کروایا تھا۔ویڈیو میں قومی کرکٹر نے شاہد آفریدی کا شکریہ بھی ادا کیا جس پر تقریب کی میزبانی کرتے اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ اس میں شاہد آفریدی کا کمال ضرور ہے تاہم اس سے بڑھ کر ان کے والدین کا کمال ہے جنہوں نے ان کو ایسی تربیت دی۔عدنان صدیقی نے کہا کہ شاہد اکثر کہتے ہیں کہ زندگی کی ایک اننگز تو کھیل لی اب ایک نہ ختم ہونے والی اننگز ہے جو کہ انسانیت کی خدمت ہے، چاہے وہ ہسپتال بنانا ہو یا کسی کھلاڑی کی مدد ہو۔عمران نذیر کی جانب سے مالی مدد کے انکشاف پر عدنان صدیقی نے شاہد آفریدی کی تعریف کی جس پر سابق کپتان آبدیدہ ہوگئے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل عمران نذیر نے تصدیق کی تھی کہ انہیں مرکری (زہر) پلادی گئی تھی جس سے ان کے جسم کے تقریباً تمام جوڑ ناکارہ ہوگئے تھے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…