جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

مسلم لیگ ق کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر تحریک انصاف میں دراڑیں

datetime 25  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے مابین بحث و تکرار ہورہی ہے اور ق لیگ کے مطالبات در مطالبات پر برہم ہوکر پرویز خٹک نے مذاکراتی وفد میں شمولیت سے

معذرت کرلی ہے۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے ذرائع کے مطابق ق لیگ صوبائی 35 جبکہ 20 قومی نشستیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت لینے پر بضد ہے جبکہ تحریک انصاف صوبائی 25 جبکہ قومی 12 نشستیں دینے پر رضا مند ہے۔ پی ٹی آئی کے پارٹی ذرائع کے مطابق ق لیگ کی مسلسل ڈیمانڈز کی وجہ سے پرویز خٹک نے مزید ملاقاتوں سے معذرت کرلی اور آج کی ملاقات میں بھی شریک نہ ہوئے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چودھری کی قیادت میں تحریک انصاف کا ایک دھڑا سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر لچک چاہتا ہے اور پارٹی چیئرمین عمران خان کی جانب سے بھی ق لیگ کو ہر صورت میں راضی کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ خواجہ آصف تحریک انصاف کا 8 رکنی وفد ق لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کیلئے پہنچا، وفد میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، راجہ بشارت، میاں اسلم، عباس علی اور دیگر شامل تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مشورے کیلئے مزید ایک روز کی مہلت مانگ لی کیونکہ عمران خان ق لیگ کو کسی صورت ناراض نہیں کرنا چاہتے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…