اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

دانیہ کی والدہ جتنی زبان میڈیا کے سامنے چلاتی ہیں اُتنی ہی چپ عدالت میں ہوتی ہیں،بشریٰ اقبال کا انکشاف

datetime 25  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ سلمیٰ بی بی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر مرحوم رکن اسمبلی کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال کا ردعمل سامنے آیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کچھ روز قبل عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے

سلمیٰ بی بی نے کہا تھا کہ ’میری بیٹی بیوہ ہے اور حق دار ہے، ہم شروع سے اس مؤقف پر قائم ہیں کہ عامر لیاقت کا قتل ہوا ہے پوسٹ مارٹم کروائیں، بشریٰ کیوں روک رہی ہے؟ ہم عامر کے مرنے کی وجہ پوچھ رہے ہیں اور یہ لوگ ہم پر کیس کر رہے ہیں؟‘سلمیٰ بی بی نے مزید کہا کہ ’عامر کے بیٹے نے غسل کے وقت ان کے جسم پر نشان دیکھ لیے تھے اس لیے وہ بھاگ گیا کیونکہ اسے پتا چل گیا تھا میرے باپ کا قتل ہوا ہے اور میری ماں اس قتل کو چھپا رہی ہے۔اب ان الزامات اور دعووں سے متعلق عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ اقبال نے کہا کہ ‘دانیہ اور ان کی والدہ نے پہلے عامر کی عزت کو تار تار کیا، انہیں رُسوا کیا اور اب یہ دونوں ہمارے پیچھے پڑ گئی ہیں۔عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ نے کہا ‘میں سب سن رہی ہوں، دانیہ کی والدہ کے دل میں جو آرہا ہے وہ فرما رہی ہیں، پہلی بات یہ کہ جنہوں نے عامر کی عزت کا خیال نہیں کیا، انہیں عزت کا مطلب نہیں پتہ، وہ ہماری عزت کا کیا سوچیں گی، ظاہر ہے انہیں اپنی بیٹی کو تو بچانا ہی ہے،کچھ تو کہیں گی ہی۔بشریٰ کا کہنا تھا کہ ‘یہ جتنی کہانیاں بنا رہی ہیں، وہ یہاں تو چل جائیں گی لیکن عدالت میں نہیں چلتیں، جتنی زبان ان کی میڈیا کے سامنے چلتی ہے، کمرہ عدالت میں وہ اتنی ہی چُپ ہوتی ہیںکیونکہ ان کے پاس دینے کے لیے کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ

‘یہ عامر کے انتقال سے لے کر اب تک یہ ہی کہہ رہی ہیں کہ ہمارے پاس آڈیوز ویڈیوز ہیں لیکن کچھ بھی سامنے نہیں آسکا، ان الزامات کو عدالت میں ثابت کریں، اس قسم کے جھوٹے الزامات نہ لگائیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی کہانی پیسے سے شروع ہوکر پیسے پر ختم ہوتی ہے،

ہمارا معاملہ پیسہ نہیں ہے، جو کچھ والدین کا ہوتا ہے، وہ بچوں کا ہی ہوتا ہے، میرے بچے اپنے باپ کے وقار اور عزت کے لیے لڑ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…