پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے صوبائی وزیر اور ان کے حامیوں نے لوکل گورنمنٹ کے دفتر میں عملے کو یرغمال بنا لیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا (کے پی)کے وزیر محکمہ ریلیف اقبال وزیر اور ان کے حامیوں نے لوکل گورنمنٹ کے دفتر میں عملے سے تلخ کلامی کی اور انہیں کئی گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا۔صوبائی لوکل گورنمنٹ حکام نے دعویٰ کیا کہ صوبائی وزیر اور ان کے حامیوں نے عملے کو کئی گھنٹے بند رکھا

اور اِنہیں ان کے حصے کی کلاس فور نوکریاں دینے کا کہا،دن دو بجے سے رات ساڑھے آٹھ بجے تک لوکل گورنمنٹ کے دفتر کے اہلکار دفتر میں مبحوس رہے۔لوکل گورنمنٹ حکام کے مطابق صوبائی وزیر شمالی وزیرستان کے تمام ولیج کونسلز کے 62کلاس فور ملازمین کے آرڈرز لے جانے پر بضد تھے تاہم حکومت 42 کلاس فور ملازمین سے زیادہ نہیں دینا چاہتی۔ بات چیف سیکرٹری اور دیگر وزرا تک پہنچی مگر اقبال وزیر نہیں مان رہے تھے اور تمام ملازمتیں لینا چاہتے تھے۔اقبال وزیر کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں صوبائی وزیر کی گاڑی اور عملہ حیات آباد میں واقع لوکل گورنمنٹ کے دفتر کے اندرونی گیٹ کے سامنے موجود ہے اور اقبال وزیر مسلسل فون پر بات چیت کر رہے ہیں۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نجی ٹی وی کیمطابق صوبائی وزیر سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا تاہم صوبائی وزیر نے موقف دینے سے گریز کیا اور بدکلامی کی۔بلدیات ڈائریکٹوریٹ کے عملے کو مبینہ طورپر یرغمال بنانے کے معاملے پر وزیراعلیٰ محمود خان نے نوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…