اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی تفصیلات سیکیورٹی اداروں نے حاصل کرلی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی نمبر پلیٹ ایل ای آئی 7793 ہے ،مہران گاڑی کا ماڈل 89 تھا ۔ ذرائع کے مطابق گاڑی آخری مرتبہ 2017 میں چکوال کے سجاد نامی شہری کے نام پر ہوئی۔