منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

عمران خان نے مدد کے لئے قانونی ٹیم شفا یوسفزئی کے گھر بھیج دی

datetime 21  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ،این این آئی)عمران خان نے مدد کے لئے قانونی ٹیم شفا یوسفزئی کے گھر بھیج دی، بابر اعوان کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایت پر میں اور علی اعوان خاتون صحافی اور ان کے خاندان سے اظہار یک جہتی کے لئے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر ممکن قانونی مدد فراہم کریں گے۔ واضح رہے کہ

پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی نواز اور ڈاکٹر بابر اعوان کی شفا یوسفزئی کے گھر پہنچے اور ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک افسوس ناک صورت حال ہے اسلام آباد کے اندر پیدا کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب سے ر جیم چینج آئی ہے اس کے بعد سے یہ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت مغربی باڈر پر کے حالات ہمارے سامنے ہیں،اس وقت گورنمنٹ خون کے آنسو رو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں بھی ہمیں فتح ہوئی اسی طرح کچھ دن باقی ہیں اسلام آباد سے بھی بھاری اکثریت سے تحریک انصاف کی فتح ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ دو عدلتوں میں کیس چل رہا ہے کس طرح جرنلسٹ کی پروٹیکشن کی جائے۔انہوں نے کہاکہ ینگ جرنلسٹ جو کام کر رہے ان پر حملہ تشویش ناک ہے ہماس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کس نے حملہ کیا، حملے کے بعد کدھر گئے،سب کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی اینکر پرسن شفا یوسفزئی کے گھر مسلح افراد کے زبردستی داخل ہونے اور ملازمین پر تشدد کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکہ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ملزمان کا سراغ لگا کر قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔وزیراعظم نے اینکر شفایوسفزئی اور ان کے والدین کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…