منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

حارث رئوف کی شادی طے ہو گئی ،ہونیوالی دلہن کون ہیں ؟ سن کر سب دنگ رہ گئے

datetime 21  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف نے اپنی کلاس فیلو سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ان کے نکاح کی تقریب ہفتہ 24 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔حارث رئو ف نے بتایا کہ ان کی ہونے والی دلہن کلاس فیلو ہیں،

رخصتی آئندہ سال ہوگی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رف ا ن دنوں کرکٹ سے دور ہیں، فٹنس مسائل کی وجہ سے وہ ری ہیب سے گزر رہے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل سہیل وڑائچ کو دیے گئے انٹرویو میں فاسٹ بولر نے بتادیا تھا کہ وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔لائف پارٹنر کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں حارث رف کا کہنا تھا کہ میں کسی ایسی لڑکی سے شادی کرنا چاہوں گا جو سادہ ہو اور میری کرکٹ سے زیادہ دلچسپی نہ رکھے بلکہ ان کی دلچسپی مجھ میں ہو، میں پسند کو ارینج میں تبدیل کروں گا۔شاہین آفریدی تین فروری کو سپر اسٹار شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو رہے ہیں،دونوں کی منگنی دو سال پہلے ہوئی تھی۔ دوسری جانب شاہین آفریدی کے بعد قلندرز کھلاڑیوں کے وارے نیارے ،لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کپتان شاہین آفریدی کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف اور فخر زمان کو بھی گاڑیاں تحفے میں دے دیں۔ لاہور قلندرز نے کرکٹرز کو گاڑیاں دینے کی تقریب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کےاوول گراؤنڈ میں سجائی۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور قلندرز کی انتظامیہ اور کرکٹرز شاہین آفریدی، حارث رؤف اور فخر زمان کے تقریب کے لیے اوول گراؤنڈ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ یہ لاہور قلندرز کی فیملی کا اظہار ہے جو یہ اپنے کرکٹرز کے ساتھ کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں انہوں نے ہر کھلاڑی کو انفرادی کارکردگی پر انعامات دیے،یہ چیز کھلاڑیوں کے لیے اچھی ثابت ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…