جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

گوگل، ایپل اور موزیلا نے مشترکہ طور پر بہتر برائوزر پر کام شروع کر دیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2022 |

کیلفورنیا(این این آئی ) گوگل، ایپل اور فائرفاکس برازر بنانے والی کمپنی موزیلا نے مشترکہ طور پر ایک برازر پر کام شروع کر دیا ہے جس سے دنیا کے کئی افراد استفادہ کرسکتے ہیں۔اگرچہ اسپیڈومیٹر ایک ایپ ہے اور جی پی ایس کے تحت ڈجیٹل اسپیڈومیٹر کی طرح کام کرتی ہے

لیکن اسی نام سے برازر کے لیے ایک بینچ مارک پیمانہ بھی بنایا گیا جس کے تیسرے ورژن پر کام جاری ہے۔ اس کا خاص مقصد ویب سروسز اور استعمال کرنے والے کے درمیان تیز رفتار اور مثر رابطے کو فروغ دینا اور معیار بندی ہے۔ اگرچہ اس کے ورژن تھری پر تینوں کمپنیاں کام کر رہی ہیں لیکن گٹ ہب کے مطابق اس کا ورژن 2.1 فی الحال جدید ترین ہے۔گوگل کروم کے اس وقت دو تہائی 66 فیصد انٹرنیٹ صارفین استعمال کر رہے ہیں تاہم اسپیڈومیٹر کے جدید ورژن میں فریم ورکس بہتر بنانے اور جاوا اسکرپٹ جیسی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ جدید سائبراسپیس کے تحت تقاضے بھی مختلف اور جدید ہوچکے ہیں۔موزیلا نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ کوئی بھی ویب سائٹ اس لیے نہیں بناتا کہ وہ رک رک کر چلے لیکن جب ویب پر کوئی خلل ہو تو لامحالہ یوزر ہی مشکل میں گرفتار ہوتا ہے۔دوسری جانب ایپل نے اوپن سورس پروجیکٹ ویب کِٹ کے نام سے بنایا ہے جو سفاری کے لیے کام کرتا ہے۔ اگرچہ ویب کٹ کی تفصیلات کم ہیں لیکن ایپل نے کئی بار کہا ہے کہ وہ بقیہ اداروں کے ساتھ ملکر بینچ مارک کو بہتر بنانے کی کوشش کرے گا تاکہ ویب کی کارکردگی بہتر بنائی جاسکے۔ویب برازر کی دنیا میں سفاری کا حصہ 19 فیصد اور فائرفاکس کا حصہ صرف 3 فیصد ہے۔ لیکن توقع ہے کہ اس طرح دنیا بھر کے صارفین ویب سرفنگ اور برازنگ میں غیرمعمولی بہتری دیکھ سکیں گے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…