منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

آصف زرداری کے رابطے تیز، وزارت اعلیٰ پنجاب پی پی کو دیے جانے کا امکان

datetime 20  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے وزارت اعلیٰ پنجاب پیپلز پارٹی کو دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد آصف زرداری،

چوہدری شجاعت حسین اور مسلم لیگ ن کے درمیان رابطے تیز ہوگئے ۔ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے اپنا وزن پیپلزپارٹی کے پلڑے میں ڈال دیا ہے جس کے بعد اپوزیشن کی جانب سے وزارت اعلیٰ پیپلز پارٹی کو دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع پیپلزپارٹی نے بتایا کہ اتفاق رائے کی صورت میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار ن لیگ سے ہوں گے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری لاہور میں پیپلز پارٹی کو وزارت اعلیٰ دلوانے کیلئے سرگرم ہیں اور انہوں نے اپنے امیدوار کے حق میں جوڑ توڑ کیلئے سیاسی شخصیات سے رابطے تیز کردیے ہیں۔ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی شخصیات کو پی ٹی آئی میں نقب لگانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ سابق صدر نے وزارت اعلیٰ کیلئے 3 ناموں پر غور شروع کر دیا اور ان امیدواروں میں سید حسن مرتضیٰ، سید علی حیدر گیلانی اور عثمان محمود کے نام شامل ہیں تاہم حتمی نام کا فیصلہ آصف زرداری، چوہدری شجاعت اور نواز شریف کی باہمی رضامندی سے ہو گا۔خیال رہے کہ عدم اعتماد کے علاوہ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا بھی کہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…