منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

سندھ ہائیکورٹ کا لڑکی سمیت 6 لاپتا افراد کو بازیاب کرانے کا حکم لڑکی کی عدم بازیابی پر بوڑھی والدہ کمرہ عدالت میں روتی رہی

datetime 20  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی ا ین پی ) سندھ ہائیکورٹ نے لڑکی سمیت 6 افراد کے لاپتا ہونے سے متعلق درخواست پر کم سن ثمرن سمیت دیگر کو بازیاب کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت عالیہ میں لڑکی سمیت 6 لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

لڑکی کی بازیابی کے لیے پیش رفت نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ لڑکی کی عدم بازیابی پر بوڑھی والدہ کمرہ عدالت میں روتی رہی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مقف دیا کہ لڑکی کو سہراب گوٹھ کے علاقے سے اغوا کیا گیا۔ اغوا کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس تاحال بازیاب کرانے میں ناکام ہے۔ عدالت نے کمسن لڑکی، موسی بن سجاد سمیت دیگر لاپتا افراد کو بازیاب کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے محمد وقاص اور علی رشید کی بازیابی کی درخواست عدم پیروی پر مسترد کردی۔ دونوں شہری بغدادی اور پیرآباد کے علاقے سے لاپتا ہوگئے تھے۔ پولیس نے اپنی رپورٹ جمع کراتے ہوئے بتایا کہ ابراہیم حیدری کے علاقے کا شہری غلام محمد گھر واپس آگیا۔ عدالت نے پولیس رپورٹ کے بعد درخواست نمٹا دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…