قصور (آئی این پی )قصور کے علاقے سرائے مغل میں ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے جانے والی پولیس کو 14 افراد نے یرغمال بنا لیا۔ سرائے مغل پولیس کے مطابق ڈنڈوں سے تشدد کیا گیا جس میں ملزم سمیت 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ پولیس اہلکار کی وردی پھاڑی گئی۔ پولیس کی بھاری نفری پہنچنے پر ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔