پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

شاہ رخ کی نئی فلم” پٹھان” پر تنازع میں نیا موڑآگیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی)شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان پر بھارتی انتہاپسندوں کی تنقید سے اٹھنے والے تنازع میں نیا موڑ آ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نے حال ہی میں کولکتہ فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور اس تقریب میں شاہ رخ خان بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب میں امیتابھ بچن نے آزادی سے پہلے کی فلموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے فرقہ واریت سے لے کر سماجی اتحاد، برطانوی سنسرشپ، جبر سمیت دیگر امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔بھارتی اداکار نے بھارت میں آزادی اظہار اور شہری آزادیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک کو آزاد ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں لیکن آج بھی آزادی اظہار اور شہری آزادی پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔ان کی اس تقریر کے بعد میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ کیا ایسا کرنے سے امیتابھ بچن نے شاید شارخ خان کی فلم پٹھان اور دیپیکا اور شارخ خان کے گانے بیشرم رنگ کو تنازع بنانے والوں کی طرف اشارہ کیا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی انتہا پسند اداکارہ دیپیکا کے زعفرانی لباس میں رقص کی وجہ سے فلم پر پابندی کا مطالبہ کر چکے ہیں جب کہ شاہ رخ کو یقین ہے کہ ‘پٹھان’ کو ریلیز ہونے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…