لاہور( این این آئی)پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو کئی مقامات سے بند رکھا گیا تاہم مطلع صاف ہونے پر قومی شاہراہ کو مرحلہ وار کھول دیا گیا ۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ جبکہ لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے سمندری تک شدید دھند کے باعث بند رکھی گئی ۔ترجمان موٹروے نے بتایا کہ لاہور سے سیالکوٹ موٹر وے ایم الیون اور شیر شاہ انٹرچینج سے ترنڈہ محمد پناہ تک موٹر وے ایم فائیو کو بھی شدید دھند کے باعث بند رہی ۔دھند چھٹنے پر موٹر وے کو مرحلہ وار آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ۔