منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کے فیصلے کا سوچ کر27کلو میٹر کا وزیراعظم لرزرہا ہے، پرویز الٰہی

datetime 16  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزیر خرم شہزادورک کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اورتنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے بارے میں عمران خان کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

عمران خان کے فیصلے کا سوچ کر 27کلو میٹر کا وزیراعظم لرزرہا ہے ۔معیشت سنبھالنے کا دعوی کرنے والے عوام کا سامنے کرنے سے گھبرا رہے ہیں ۔عوام 13جماعتوں کے نااہل ٹولے کے ساتھ وہ سلوک کریںگے جو یہ پشتوں تک یاد رکھیں گے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ خدمت کے ایجنڈے کو پورا کر رہے ہیں۔ن لیگی قیادت صرف جھوٹ بولنے میں ماہر ہے،جھوٹ بولنے سے معیشت نہیں سنبھل سکتی۔13جماعتوں کا ٹولہ مل کر بھی قومی معیشت کو سنبھالنے میں ناکام رہا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وفاق کی طرف سے پنجاب کے 170ارب روپے روکناقابل مذمت ہے۔گریٹر تھل کینال میں وفاقی حکومت نے پنجاب کے کاشتکار سے دشمنی کامظاہرہ کیا۔ صوبائی وزیر خرم شہزاد ورک نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئیے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھال کرمہینوں کا کام دنوں میں کیا۔ضمنی الیکشن میں 13 جماعتوں کے اتحاد کو ہرایا،عام انتخابات میں بھی ہرائیں گے۔وفد میں مسلم لیگ قائداعظم یوتھ ونگ شیخوپورہ کے سابق صدر وقاص حیدر ورک ایڈووکیٹ،انصاف لائرزفورم کے سینئر نائب صدر رمیز ورک،تحصیل نائب صدر فیضان مان، رضا فاروق واہلہ اورتنویر احسن ورک شامل تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…